کانگریس سربراہ بننے پر ہم راہول گاندھی کومجبورکریں گے۔ ملکارجن کھڑگے

,

   

مذکورہ کانگریس ورکنگ کمیٹی(سی ڈبلیو سی) پارٹی کی سب سے بڑی فیصلہ ساز کمیٹی‘ اتوار کے روز ایک ورچول میٹنگ منعقد کریگی تاکہ کانگریس صدر کے انتخابات کے لئے تاریخوں کا تقرر عمل میں لایاجاسکے۔


بنگلورو۔پارٹی کے تجربہ کار لیڈرملکا رجن کھڑگی نے کہاکہ راہول گاندھی کو کانگریس کی صدرات واپس لینے کے لئے مجبور کیاجائے گا کیونکہ پارٹی میں سوائے ان کے ملک بھر میں چہرہ اور کوئی نہیں ہے۔

راجیہ سبھا میں لیڈر آف اپوزیشن نے کہاکہ پارٹی کی صدرات حاصل کرنے کی خواہش کرنے والے کسی کی بھی ملک بھر میں پہچان ہونی چاہئے انہیں کنہیا کماری سے کشمیر اور مغربی بنگال سے گجرات تک کی حمایت حاصل ہونا چاہئے۔کھڑگی نے پی ٹی ائی کو بتایا کہ”انہیں اچھی طرح قبول کیاجانا چاہئے اورساری کانگریس پارٹی کے لئے قابل قبول ہونا چاہئے۔

پارٹی میں اس طرح کے قد وخال والا کوئی بھی نہیں ہے“۔ انہوں نے پارٹی کے سینئر قائدین کی جانب سے سونیا گاندھی کو شامل ہونے کے لئے اور پارٹی کے لئے کام کرنے پر ”مجبور“ کرنے کی بات کو یاد کیا اور بتایاکہ ’راہول گاندھی سے ”انے اور مقابلہ“ کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔ کھڑگی نے استفسار کیاکہ ”آپ متبادل بتائیں۔

کون ہے یہاں؟(پارٹی میں راہول گاندھی کے سوائے)۔راہول کی جائزہ نہیں لینے کی منشاء کے متعلق منظرعام پر آنے والی خبروں پر کھڑگی نے کہاکہ ہم ان سے استفسار کری گے درخواست کریں گے”پارٹی کے لئے‘ ملک کے لئے‘ آر ایس ایس بی جے پی سے لڑنے کے لئے او رملک کو متحد کرنے کے لئے“

جائزہ لیں۔کھڑگی نے پارٹی کی مجوزہ ’بھارت جڑو یاترا‘ کاحوالہ دیا او رکہاکہ راہول گاندھی”جڑو بھارت“ کے لئے ضرورت ہیں۔

سابق مرکزی وزیر نے کہاکہ ”ہم ان سے کہیں گے‘ ہم ان سے درخواست کریں گے ان پر دباؤ ڈالیں گے (واپس کانگریس کے صدر بنیں)۔ہم ان کے پیچھے کھڑے ہیں۔ ہم کو راضی کرنے کی کوشش کریں گے“

۔مذکورہ کانگریس ورکنگ کمیٹی(سی ڈبلیو سی) پارٹی کی سب سے بڑی فیصلہ ساز کمیٹی‘ اتوار کے روز ایک ورچول میٹنگ منعقد کریگی تاکہ کانگریس صدر کے انتخابات کے لئے تاریخوں کا تقرر عمل میں لایاجاسکے۔

سی ڈبلیو سی اجلاس کی قیادت سونیاگاندھی کریں گی۔ متعد د قائدین نے پارٹی کے دوبارہ صدر بننے کے لئے راہول گاندھی کی برسرعام تلقین کی ہے۔

مگر غیر یقینی صورتحال اور سنسنی اس موضوع پر ہنوز برقرار ہے۔

پارٹی کے اندرونی ذرائع کا کہناہے کہ اے ائی سی سی کے صدر نہیں بننے کے لئے راہول گاندھی اپنے موقف پر قائم ہیں۔ پارلیمانی انتخابات2019میں دوسری مرتبہ مسلسل پارٹی کو شکست کا سامنا کرنے کے بعد انہوں نے کانگریس کی صدرات سے استعفیٰ دیدیاتھا۔

سونیا گاندھی جنھوں نے اگست2020میں ایک مرتبہ پھر پارٹی کے قائدین جس کو جی 23بھی کہاجاتا ہے کی بغاوت کے بعد استعفیٰ دینے کی پیشکش کی تھی مگر سی ڈبلیو سی کے زور کے بعد انہوں نے اس کو برقرار رکھا ہے۔