کانگریس قائدین کو عوامی مسائل پر جدوجہد کا مشورہ

   


محبوب آباد ضلع کے بی آر ایس قائدین کی کانگریس میں شمولیت
حیدرآباد۔/3جنوری، ( سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ میں کے سی آر حکومت کے خلاف عوامی ناراضگی میں اضافہ ہوچکا ہے کیونکہ انتخابی وعدوں کی تکمیل اور فلاحی اسکیمات پر موثر عمل آوری میں حکومت ناکام ہوچکی ہے۔ محبوب آباد ضلع کے گڈور منڈل سے تعلق رکھنے والے بی آر ایس کے قائدین نے آج ریونت ریڈی کی قیامگاہ پر ملاقات کرتے ہوئے کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔ انہوں نے کہا کہ عوام حکومت کی پالیسیوں سے نالاں ہیں اور آئندہ انتخابات میں کانگریس کو اقتدار کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ریونت ریڈی نے پارٹی کھنڈوا پہناکر قائدین کا استقبال کیا اور انہیں مشورہ دیا کہ عوامی مسائل کی یکسوئی کیلئے جدوجہد کریں۔ انہوں نے کہا کہ گاؤں گاؤں پہنچ کر عوام سے ربط قائم کیا جائے تاکہ کے سی آر حکومت کی ناکامیوں کو اجاگر کیا جاسکے۔ر