کانگریس قائدین کی دہلی میں اتحاد کے لئے عآپ سے بات چیت

,

   

نئی دہلی۔مجوزہ لوک سبھا الیکشن کے لئے دہلی میں اتحاد کے مقصد سے جمعہ کے روز کانگریس کے دوسینئر قائدین کی عام آدمی پارٹی کے ساتھ مصروف ترین بات چیت کاسلسلہ جاری رہا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کانگریس صدر راہول گاندھی نے پارٹی کے خازن احمد پٹیل اور اپوزیشن لیڈر راجیہ سبھا غلام نبی آزاد کو عام آدمی پارٹی کے قومی کنونیر ارویندر کجرایول سے بات چیت کی ذمہ داری تفویض کی ہے۔

ذرائع نے اس بات کی بھی جانکاری دی کہ جمعرات کے روز دونوں پارٹیوں کے لیڈرس نے اپس میں بات چیت کی ‘ حالانکہ اس کے متعلق کوئی سرکاری اعلان نہیں ہوا ہے۔ ایک کانگریس لیڈر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہاکہ ’’ اعلی سطح پر بات چیت کی سلسلہ جاری ہے ۔

دونوں پارٹیوں کے درمیان سیٹوں کی تقسیم کو لے کر ہم کسی نتیجے میں نہیں پہنچ رہے ہیں مگر امید ہے کہ بہت جلد بات چیت پوری ہوجائے گی۔ ہریانہ میں بھی الائنس کی امیدزیادہ ہے‘‘۔

حالانکہ اس اتحاد کے متعلق سخت موقف تھا مگر بات چیت کی شروعات راہول گاندھی کے پچھلے ہفتے دہلی کانگریس کی صدر شیلا ڈکشٹ سے ملاقات کے بعد اس کی شروعات عمل میں ائی ہے۔

اس ماہ کے اوائل میں شکتی پلیٹ فارم کے ذریعہ بوتھ سطح کے ورکرس کے تئیں ٹیلی فون پر سروے کیاگیاتھا ‘ جس کے متعلق ایک پارٹی لیڈر کا کہنا ہے کہ عام آدمی پارٹی کے ساتھ الائنس کی واضح اشارہ اس سروے میں ملا ہے۔

ذرائع نے یہ بھی کہا ہے کہ یوپی اے کی چیر پرسن سونیاگاندھی نے بھی چند دن قبل ڈکشٹ اورپارٹی کے کچھ لیڈروں سے ملاقات کرتے ہوئے پارٹی کی ضمنی حقیقت اور ورکرس کے موڈ کو سمجھنے کی کوشش کی ہے۔

اتحاد کے لئے کوششوں کے باوجود ایک کارگذار صدر راجیش لیلوتھیا نے جمعہ کی شام ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ راہول گاندھی نے پہلے ہی بوتھ لیول ورکرس سے صاف کردیا ہے کہ پارٹی دہلی کی تمام سات سیٹوں پر مقابلہ کرے گی۔

ایک ایجنسی نے ارویند کجریوال کے حوالے سے جمعہ کے روزخبر دی کہ ان کی پارٹی دہلی کی تمام سات سیٹوں پر جیت حاصل کرنے کی اہل ہے مگر ہریانہ میں انہیں کانگریس کی مدد کی ضرورت پڑے گی۔ کجریوال نے ایک ٹیلی ویثرن کودئے گئے انٹرویومیں کہاکہ’’ میں سمجھ نہ پارہاہوں کہ وہ کیوں ہریانہ میں ایک الائنس قائم نہیں کررہے ہیں‘‘۔