کانگریس قائد کی ریاستی وزیر سے نمائندگی

   

بھینسہ۔ 15 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گذشتہ شام کے اوقات میں تعلقہ مدہول کانگریس پارٹی انچارج بی نارائن راؤ پٹیل سابقہ رکن اسمبلی نے حیدرآباد میں ریاستی وزیر صحت دامودھر راج نرسمہا سے ان کے چیمبر میں خصوصی ملاقات کرتے ہوئے تعلقہ کے مختلف مسائل سے واقف کرواتے ہوئے تعلقہ کی ترقی کے لیے تعاون کرنے کے لیے نمائندگی کی جس پر وزیر موصوف نے ہر ممکنہ تعاون کا تیق دیا علاوہ ازیں بی نارائن راؤ پٹیل سابقہ رکن اسمبلی نے کودنڈا رام سے بھی ملاقات کرتے ہوئے تلنگانہ گورنر کو ایم ایل سی کے لیے ریاستی کابینہ کی جانب سے نام پیش کیے جانے پر مبارکباد پیش کی جس پر کودنڈا رام نے شکریہ ادا کیا۔