کانگریس قومی ترجمان راجیو تیاگی کا دیہانت

   

٭کانگریس کے قومی ترجمان راجیو تیاگی کا آج قلب پر حملہ کے باعث دیہانت ہوگیا۔ پارٹی نے ان کے اچانک دیہانت پر گہرے صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ حقیقی محب وطن اور کانگریس مین تھے۔ پارٹی نے ارکان خاندان اور ان کے دوستوں سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ پارٹی کیلئے بڑا نقصان ہے۔