کانگریس لیڈر آچاریہ پرمود کرشنن نے سیتا پور جیل میں اعظم خان کے ساتھ کی ملاقات

   

نئی دہلی: سماج وادی پارٹی کے قداور لیڈر اور سیتا پور جیل میں بند اعظم خان سے کل کانگریس لیڈر آچاریہ پرمود کرشنن نے ملاقات کی ہے۔ انہوں نے ملاقات کے دوران اعظم خان کو گیتا پیش کیا۔ اس کے بعد انہوں نے کہا کہ اعظم خان پر بہت ظلم ہوا ہے، لہٰذا یوگی جی سنت ہیں، انہیں سیاسی دشمنی میں اتنا ظلم نہیں کرنا چاہئے، انہوں نے مزید کہا کہ میں یہاں اپنی پارٹی کی طرف سے نہیں آیا ہوں بلکہ میرے ذاتی طور پر ان سے اچھے تعلقات ہیں اس بنا پر ملنے آیا ہوں، وہ چھوٹے سے کمرے میں سوتے ہیں، بچھانے کےلئے ایک چھوٹا سا بستر انہیں دیا گیا ہے، ظلم کی تمام حدیں پار ہوچکی ہے، میری امید ہے جب بھی وہ جیل سے باہر آئیں گے اس ملک کے سیاسی نقشے میں پھر سے ابھر کر سامنے آئیں گے۔