کانگریس لیڈر کا اغوا و قتل

   

حیدرآباد /19 جون ( سیاست نیوز ) شادنگر میں سینئیر کانگریس قائد کا اغواء کے بعد قتل کردیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 63 سالہ بھیم ریڈی رامچندر ریڈی جو جٍرلہ کا ساکن تھا ۔ آج اس قائد کا اغواء کے بعد قتل کردیا گیا ت۔ ذرائع کے مطابق بھیم ریڈی کا انکے قریبی رشتہ دار پرتاپ ریڈی سے اراضی تنازعہ چل رہا تھا ۔ آج بات چیت کے نام پر بھیم ریڈی اور پرتاپ ریڈی کی شادنگر میں ملاقات ہوئی ۔ اس دوران بھیم ریڈی کا اغوا کرلیا گیا ۔ اغوا کار اسے کستور کے علاقہ میں لے گئے اور قتل کردیا ۔ ان کے درمیان انارم ویلیج میں اراضی کا تنازعہ چل رہا تھا ۔ شادنگر میں اغواء کا مقدمہ درج کیا گیا اور پولیس تحقیقات کر رہی تھی کہ قتل کا پتہ چلا۔ بھیم ریڈی سنگل ونڈو کے سابق چیرمین تھے ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔