نئی دہلی، 5 ستمبر (یواین آئی) کانگریس نے انچارج جنرل سکریٹریوں کی ذمہ داریوں میں اہم تبدیلی کرکے بھوپیش بگھیل کو پنجاب سے ہٹا کر آسام کی ذمہ داری سونپی ، جبکہ سچن پائلٹ کو پنجاب کا انچارج مقرر کیا گیا ۔کانگریس جنرل سکریٹری کے ۔ سی۔ وینوگوپال نے بتایا کہ چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل کو پنجاب سے ہٹا کر آسام کا انچارج بنایا گیا ہے اور ان کی جگہ سچن پائلٹ کو پنجاب کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔پارٹی نے رندیپ سنگھ سرجے والا کو گجرات کا انچارج جنرل سکریٹری مقرر کیا ہے ، جبکہ انہیں کرناٹک کا اضافی چارج بھی سونپا گیا ہے ۔اس کے علاوہ سکھ دیو بھگت کو چھتیس گڑھ، ڈاکٹر سری ویلا پرساد کو مہاراشٹر اور پی۔ وی۔ موہن کو آندھرا پردیش کا انچارج مقرر کیا گیا ہے ۔پارٹی نے جتیندر سنگھ، رمیش چنی تھالا اور منیکم ٹیگور کو انچارج کی ذمہ داری سے آزاد کرتے ہوئے پارٹی کیلئے ان کی خدمات اور تعاون کو سراہا ہے ۔ سینئر رہنما مکل واسنک اے آئی سی سی کے جنرل سکریٹری کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔