کانگریس میں پرشانت کشور کی شمولیت کافیصلہ سی ڈبلیو سی لے گا

,

   

نئی دہلی۔انتخابی حکمت عملی ساز پرشانت کشور کی کانگریس پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کانگریس ورکنگ کمیٹی(سی ڈبلیو سی) کے ممبرس لیں گے۔ ذرائع کے بموجب کانگریس قائدین اے کے انتھونی‘ امبیکا سونی‘ اور کے سی وینو گوپال کو پارٹی کے سینئر قائدین سے اس معاملے کے متعلق بات کرنے کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔

ذرائع نے مزیدکہاکہ ”اس سے قبل انہوں نے چند ایک پارٹی سینئر قائدین سے اس مسلئے اور پارٹی کی تنظیمی تبدیلیوں کے متعلق بات کی ہے“۔

کافی وقت سے انتخابی حکمت سازپرشانت کشور کی کانگریس پارٹی میں شمولیت کے متعلق قیاس آرائیاں چل رہی ہیں۔ اس سے قبل پرشانت کشور نے راہول گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا سے متواتر ملاقاتیں کی ہیں۔

مگر اب پرشانت کشور کوکانگریس میں شامل کرنے کا فیصلہ کانگریس ورکنگ کمیٹی کرے گی۔مذکورہ کانگریس تمام ورکنگ کمیٹی کے ممبرس سے ملاقات کریں گے چھوٹے پیمانے پر تاکہ ان رائے جان سکیں۔

راہول گاندھی او رپرینکا گاندھی واڈرا نے کشور کے ساتھ اترپردیش اسمبلی انتخابات2017میں ساتھ کام کیاتھا۔ اس الیکشن میں کانگریس سماج وادی پارٹی اتحاد کو ناکامی کا سامنا دیکھنا پڑا تھا