کانگریس ناانصافی کیخلاف جی جان سے لڑے گی

,

   

مدھیہ پردیش میں دلت کنبہ کے خلاف پولیس کارروائی پر راہول،پرینکاکا اظہار مذمت

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے مدھیہ پردیش کے گنا میں دلت کنبہ کے لوگوں پر پولیس کی بے رحمانہ کارروائی پر گہرا دکھ ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی اس ناانصافی کے خلاف جی جان سے لڑے گی۔ گاندھی نے ریاست کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان کی قیادت والی بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہماری لڑائی اسی سوچ اور ناانصافی کے خلاف ہے ۔پرینکا نے کہاکہ غریبو ں پر حملہ، دلتوں پر حملہ، کسان پر حملہ، جمہوریت پر حملہ۔ یہی تو ہے بی جے پی کی چال، چہرہ اور کریکٹر۔ اس ناانصافی کے خلاف کانگریس جی جان سے لڑے گی۔راہول گاندھی نے اپنے ٹوئٹ کے ساتھ گنا میں قبضہ ہٹانے کے لئے پولیس دستہ کی جارحیت کا ایک ویڈیو بھی پوسٹ کیا ہے جس میں دلت کسان کنبہ پر پولیس مظالم کررہی ہے ۔ اس ویڈیو میں پولیس دستہ دلت کنبہ کی خاتون اور بچوں پر ڈنڈے برسا رہا ہے اور لالات گھوسوں سے بھی انکی پٹائی کررہا ہے ۔اس واقعہ پر راہول اور پرینکا گاندھی کے شیوراج حکومت پر سخت حملے کے بعد کسان کانگریس کے نائب صدر سرینر سولنکی نے وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر اس واقعہ کے قصورواروں کو سخت سزا دینے کی مانگ کرتے ہوئے اس واقعہ کو انسانی حقوق کی سخت خلاف ورزی قرار دیا۔انہوں نے کہاکہ مسٹر چوہان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد ریاست میں غریبوں، کسانوں اور دلتوں پر مظالم کے واقعات بہت بڑھ گئے ہیں اور گنا جیسا واقعہ پہلے کبھی نہیں ہوا۔مسٹر سولنکی نے کہا کہ گنا میں منگل کو کسان سے زمین پر قبضہ چھڑانے گئی پولیس۔انتظامیہ کی ٹیم کو متاثرہ کسان نے بتایا تھا کہ وہ قبضہ دار نہیں ہے ، بنٹائی سے زمین لی ہے ، دولاکھ کا قرض ہے ۔ پولیس نے اس کی گزارش نہیں سنی، میاں۔بیوی اور ان کے بچوں پر بے رحمی سے لاٹھیاں برسائی گئیں۔انہوں نے سوال کیا کہ پریشان کسان کے ساتھ وحشی پن کیا مناسب ہے ۔ قانون ہاتھ میں لیکر میاں بیوی اور معصوم بچوں کی بے رحمی سے پٹائی کہاں کا انصاف ہے ۔ کیا یہ سب اس لئے کیا گیا کہ وہ ایک دلت اور غریب کسان ہے ۔