کانگریس نے مدھیہ پردیش میں 15 امیدواروں کا اعلان کیا

   

بھوپال: مدھیہ پردیش کی 27 اسمبلی نشستوں کے لئے ہونے والے ضمنی انتخابات کے پیش نظر کانگریس نے آج اپنے 15 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی۔ریاستی کانگریس ذرائع کے مطابق مرکزی قیادت نے 15 امیدواروں کی فہرست جاری کردی۔ریاست کی کل 27 سیٹوں پر مستقبل قریب میں اسمبلی ضمنی انتخابات کی تجویز ہے ۔ ابھی الیکشن کمیشن کی جانب سے باقاعدہ پروگرام کا اعلان نہیں کیا گیا ہے ۔یہ مخلوعہ نشستیں جیوتر آدتیہ سندھیا کی بغاوت کا نتیجہ ہے ۔ وہ تقریباً دو درجن کانگریس ایم ایل ایز کو ساتھ لیکر بی جے پی میں شامل ہوگئے ۔