کانگریس ٹی آر ایس قائدین کے بیچ زبردست تصادم، کئی افراد زخمی

   

نلگنڈہ میں 20 مکانات اور کئی ایک گاڑیوں کو نقصان ، عوام میں خوف کا ماحول

حیدرآباد /15 اپریل ( سیاست نیوز ) تلنگانہ میں پارلیمانی انتخابات پرامن انداز میں منعقد کئے جانے کے بعد کئی قائدین ، بالخصوص عوام کی نظریں اب 23 مئی کو آنے والے نتائج پر ٹکی ہوئی ہیں ۔ کئی سٹہ باز لاکھوں روپئے کا جوا سکندرآباد ، چیوڑلہ ، بھونگیر، نلگنڈہ اور دیگر پارلیمانی حلقے پر لگائے ہوئے ہیں ۔ اس دوران اچانک کانگریس اور ٹی آر ایس کے قائدین میں تصادم کے واقعہ میں 15 سے زائد افراد بری طرح سے زخمی ہوگئے اور کئی موٹر سائیکل گاڑیوں کو شدید نقصان پہونچائے گئے ہیں۔ دونوں گروپس کے لوگ بعض مکانات میں داخل ہوکر سامانوں کو توڑ پھوڑ کی اور نقصان پہونچایا ۔ یہ واقعہ ضلع نلگنڈہ کے ترملگیری منڈل میں پیش آیا ۔ حال ہی میں ٹی آر ایس اور کانگریس کے بیچ شدید ناراضگیاں اور اختلافات منظر عام پر آئی تھیں ۔ تاہم دونوں کے درمیان تصادم کے واقعات پیش آئے جس میں 15 سے زائد کارکن زخمی ہوگئے اور وہاں پر دونوں گروپ کے کارکن ایک دوسرے کے جھنڈے کو پھاڑ دیا اور مکانات کو نقصان پہونچایا اور وہاں پر موجود موٹر سائیکل گاڑیوں کو بھی نقصان پہونچایا ۔اس دوران پولیس نے لاٹھی چارج کرتے ہوئے دونوں گروپ کو منتقل کردیا ۔ واضح رہے کہ کانگریس کے صدر ٹی بی سی بی اتم کمار ریڈی لوک سبھا امیدوار کی حیثیت سے مقابلہ کیا ہے ۔ جہاں سے کامیاب ہونے کے قوی امکانات ہیں ۔