کانگریس کا انتخابی منشور’’بڑبولے‘‘کی من کی بات نہیں بلکہ کام کی بات

   

تھینی (ٹاملناڈو) ۔ /12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) درپردہ وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج کہا کہ کانگریس کا انتخابی منشور کسی بڑبولے کی من کی بات نہیں ہے بلکہ اس میں کام کی بات کہی ہے ۔ وہ جنوبی ہند کی ریاست ٹاملناڈو کے ایک قصبہ میں کانگریس کے انتخابی جلسہ سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ انتہائی انقلابی نیائے ان کی پارٹی کا عوام کو اقل ترین امدادی اجرت ادا کرنے کا تیقن ہے اور غریب ترین افراد کو 72 ہزار روپئے سالانہ دیئے جائیں گے ۔ یہ کسی بڑبولے کی من کی بات نہیں بلکہ کام کی بات ہے ۔