کانگریس کا دھکا : اظہر الدین کی ٹی آر ایس شمولیت ، سکندرآباد سے لوک سبھا انتخابات لڑنے اعلان 

,

   

حیدرآباد : کانگریس کو زبردست جھٹکا لگا ہے۔کیونکہ سابق کرکٹر محمد اظہر الدین کانگریس پارٹی سے ٹی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے جارہے ہیں ۔ ایک مقامی انگریزی اخبار میں شائع شدہ خبر کے مطابق اظہرالدین ٹی آر ایس کی ٹکٹ پر حلقہ سکندرآباد سے لوک سبھا انتخابات میں حصہ لینے والے ہیں ۔ واضح رہے کہ مسٹر اظہر الدین اور ایم آئی ایم کے صدر مسٹر اسد الدین اویسی آپس میں بہت اچھے دوست ہیں ۔ وہ دونوں نظام کالج میں ایک ساتھ تعلیم حاصل کئے ۔

او راظہر الدین نے اویسی کی بیٹی کی شادی میں بھی شرکت کئے تھے۔ اظہر الدین نے ۲۰۰۹ ء میں کانگریس میں شامل ہوئے تھے ۔ انہوں نے یوپی کے مراد آباد سے لوک سبھا کے انتخابات میں حصہ لیتے ہوئے کامیابی حاصل کی تھی۔