کانگریس کا لوک سبھا انتخابات کیلئے 17 امیدواروں کا اعلان

   

نئی دہلی: کانگریس نے منگل کو بہار، آندھرا پردیش، اڈیشہ اور مغربی بنگال میں لوک سبھا انتخابات کے لیے 17 اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی سنٹرل الیکشن کمیٹی نے 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے لیے ان امیدواروں کے ناموں کا انتخاب کیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پارٹی نے جن امیدواروں کے ناموں کا فیصلہ کیا ہے ان کی فہرست درج ذیل ہے ۔بہار کے کشن گنج سے محمد جاوید، کٹیہار سے طارق انور، بھاگلپور سے اجیت شرما، آندھرا پردیش کے کاکیناڈا سے این ایم پلم راجو، راجہ مندری سے جی رودر راجو، بپٹلا ایس یو جے ڈی سلیم، اوڈیشہ کے کرنول سے پی جی رامپلی یادو کے نام شامل ہیں ۔بارگڑھ ( ریزرو ) سے سنجے بھوئی، سندر گڑھ ( ریزرو ) سے جناردن ڈیہوری، بالانگیر سے منوج مشرا، کالاہانڈی سے دروپدی مانجھی، نورنگ پور (ایس ٹی) سے بھجبل ماجھی، کندھمال سے امیر چند نائک، بہرام پور، کوراپٹ سے رشمی رنجن پٹنائک (ایس ٹی ) سپتاگیری سے سپتاگیری شنکر الکا اور دارجلنگ، مغربی بنگال سے ڈاکٹر منیش تمانگ کے نام شامل ہیں ۔