کانگریس کمزور ہوئی ہے ،ختم نہیں

,

   

نئی دہلی : کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد نے انتخابات میں پارٹی کی حالیہ ناکامیوں کے لئے قائدین میں فائیواسٹار کلچر کو مورد الزام ٹھہرایا اور کہا کہ پارٹی قائدین بنیادی سطح پر عوام اور کارکنوں سے ربط کھوچکے ہیں ۔ آج کل کے قائدین کے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ اگر اُنھیں پارٹی ٹکٹ حاصل ہوجائے تو سب سے پہلے وہ فائیو اسٹار ہوٹل میں رہائش کاانتظام کرالیتے ہیں ۔ وہ تیڑھے میڑھے راستوں سے گذرتے ہوئے عوام میں پہنچ کر پارٹی کیلئے حمایت جٹانے کی کوشش نہیں کرتے اور وہیں سے حکمت عملی تیار کرتے ہیں جس میں اکثر ناکامی ہوجاتی ہے ۔ آزاد نے کہاکہ کانگریس کمزور ضرور ہوئی ہے مگر ختم نہیں ۔ انھوں نے کہاکہ پارٹی ایک بار پھر جیت کر نئی تاریخ رقم کرے گی ۔