کانگریس کو بنیادی سطح پر مستحکم کرنے کا عزم

   

بھینسہ میں سینئیر قائد راما راؤ پٹیل کا خطاب
بھینسہ /8 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بھینسہ سینئیر کانگریس قائد پوار راما راؤ پٹیل کو ضلع نرمل کانگریس پارٹی صدر منتخب کرتے ہوئے کانگریس ہائی کمان کی جانب سے احکامات جاری کئے گئے ۔ راما راؤ پٹیل کو ضلعی صدر کانگریس منتخب ہونے پر بھینسہ ڈیویژن کے کانگریس قائدین اور راما راؤ پٹیل کے بہی خواہوں کی جانب سے شالپوشی و گلپوشی کے ذریعہ مبارکبادی کا سلسلہ جاری ہے ۔ شہر کے ایس ایس کاٹن فیاکٹری و قیام گاہ پوار راما راؤ پٹیل پر کانگریس تعلق اقلیتی انچارج فیروز خان ( شہران ) نے راما راؤ پٹیل کی شالپوشی و گلپوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی اور کانگریس کو ضلع نرمل سطح پر مستحکم کرنے کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر نومنتخبہ ضلعی صدر کانگریس پوار راما راؤ پٹیل نے میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کے ریاستی اور قومی قائدین سے اظہار شکر کیا اور کہا کہ کانگریس کو ضلع نرمل کے تینوں حلقہ اسمبلی جات مدہول ، نرمل اور خانہ پور میں بنیادی سطح پر مستحکم کرتے ہوئے آئندہ پارلیمانی انتخابات میں کانگریس پارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنایا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس پارٹی ملک کی سیکولر پارٹی ہے ۔ جس کا مقصد ملک کی ترقی اور سیکولرزم کی بقاء ہے ۔ راما راؤ پٹیل کو ضلعی صدر منتخب کرنے پر شہر کے سینئیر کانگریس قائد احمد خان حوالدار نے مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر بی گنگادھر سابقہ چیرمین بلدیہ ، آنند راؤ پٹیل ، اشون پٹیل ، شیواجی پٹیل ، لنگورام اور کانگریس مقامی قائدین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔