کانگریس کو 523 کروڑ روپے انکم ٹیکس اد کرنا ہوگادہلی ہائی کورٹ کا حکم ‘ درخواست مسترد

   

نئی دہلی :دہلی ہائی کورٹ سے کانگریس پارٹی کو جھٹکا لگا ہے۔ جمعرات کو ہونے والی سماعت کے بعد عدالت نے ملک کی سب سے قدیم پارٹی کی طرف سے دائر درخواست کو مسترد کر دیا ہے، جس میں محکمہ انکم ٹیکس نے سال 2017/18، 2018/19، 2019/20 اور 2020/21 کیلئے 523 کروڑ روپے کے مطالبہ کو چیلنج کیا ۔ جسٹس یشونت ورما اور جسٹس پروشندر کمار کورو کی ڈویژن بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ محکمہ انکم ٹیکس نے لوک سبھا انتخابات سے صرف تین ہفتے قبل کانگریس پارٹی سے 523.87 کروڑ روپے کے ٹیکس کا مطالبہ کیا ہے۔آپ کو بتادیں کہ اس سے قبل 25 مارچ کو عدالت نے کانگریس کی طرف سے دائر تین عرضیوں کو یہ کہتے ہوئے مسترد کر دیا تھا کہ سیاسی جماعت نے تشخیص مکمل کرنے کے لیے وقت ختم ہونے سے کچھ دن پہلے عدالت سے رجوع کرنے کا انتخاب کیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ محکمہ انکم ٹیکس کے حکام نے انکم ٹیکس ایکٹ کے تحت کانگریس کی آمدنی کی مزید تحقیقات کیلئے کافی اور ٹھوس ثبوت جمع کیے ہیں۔عدالت نے 8 مارچ کو انکم ٹیکس اپیلیٹ ٹریبونل کی طرف سے دیے گئے حکم کو برقرار رکھا تھا۔