کانگریس کی جانب سے امیدواروں کی چھٹویں فہرست جاری

   

نئی دہلی۔20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لیے کانگریس نے اپنی چھٹویں فہرست جاری کی ہے جس میں سات مہاراشٹرا کے لیے اور دو کیرالا کے لیے شامل ہے۔ اس فہرست کے بعد اب تک جملہ 146 امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے۔ کیرالا کی الاپوزہ نشست کے لیے شانی مول عثمان کو اور آئنگل نشست کے لیے ادور پرکاش کو ٹکٹ دیا گیا ہے الاپوزہ سے موجودہ اے آئی سی سی جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نمائندگی کرتے ہیں جنہوں نے اس بار تنظیمی امور ذمہ داریوں کے باعث انتخابات میں حصہ نہیں لیا ہے۔ مہاراشٹرا سے کے سی پراری کو حلقہ نندربار، کنال روہیداس پائل کو دھولے، وردھا حلقہ کے لیے چارولتا خاجہ سنگھ، مانک رائو ٹھاکرے یوتھمال۔ واشم سے، ممبائی سائوتھ سنٹرل سے ایکناتھ گائیکواڈ، شرڈی حلقہ کے لیے بھائو صاحب کا ملبے اور کٹناگیری حلقہ کے لیے نوین چندر کو نامزد کیا گیا ہے۔

طلبہ کیلئے سمر لیڈرشپ پروگرام
نئی دہلی۔20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دی ڈون بورڈنگ اسکول دہرادون نے چھٹے سمر لیڈرشپ پروگرام کا اعلان کیاہ ے جو 21 مئی تا 3 جون منعقد ہوگا اور اس پروگرام میں 9-12 گریڈ کے لڑکے اور لڑکیاں حصہ لے سکتے ہیں۔ یہ پروگرام کی خصوصیت نہایت ہی متحرک، سونچ بچار پر مائل کرنے والی قیادت کو تیار کرتا ہے جس میں کیس اسٹیڈی، طریقہ سونچ، تخلیقاتی تجربہ اکتساب، ترغیباتی لیکچرس، بیرونی ایڈونچرس، خود عکاسی اور گروپ بین عمل طریقہ کار کے ذریعہ سے تاریخ، جغرافیہ، فلسفہ اور معاشیات کے مضامین پر بھرپور روشنی ڈالی جائیگی۔ اس کا مقصد طلبہ پر واضح کرنا ہے کہ کامیاب قیادت کیلئے کیا ضروری ہے۔ درخواست کی آخری تاریخ 30 اپریل ہے۔