کانگریس کی حکومت نے گائے پر پہلا اجلاس منعقد کرنے کا راجستھان کو دیا اعزاز‘ ناقدین اس کو لوک سبھا الیکشن کا حربہ کہہ رہے ہیں

,

   

پہلے سابقہ معیاد کی کامیابی کو فہرست سے گہلوٹ نے تقریر کی شروعات کی‘ پرزور انداز میں کہاکہ انہو ں گائے گائے شیلٹرس کے لئے 125کروڑ دئے ہیں

جئے پور۔ اس کے کچھ ساتھی جو سیکر ضلع سے یہاں پر پہنچے تھے اورجئے پور میں منعقد ہوئے پہلے ریاستی سطح کے گائے تحفظ کنونشن میں اپنا نام درج کرنے کی قطار میں کھڑے ہوئے تھے ‘ جس میں چیف منسٹر اشوک گہلوٹ نے بھی شریک تھے‘ ٹیلر کے چہرے پر ایک مسکراہٹ تھی او رانہو ں نے کہاکہ’’ یہ سب لوک سبھا الیکشن کے پیش نظر حکومت کررہی ہے وہ ہمیں اکسانا چاہتی ہے۔

یہا ں تک پچھلی مرتبہ جب کانگریس ریاست میں برسراقتدار تھی تو کانگریس نے گائے شیلٹرس کے لئے ایک وقت کا معاوضہ دینے کے لئے بھی رضامندی ظاہر نہیں کی تھی‘ وہیں مزید کہاکہ وہ وزیراعظم نریندر مود ی کو ووٹ دیں گے۔

سیکر کے لوسال میں واقعہ مدن گاؤ شالہ کے سکریٹری ٹیلر ریاست کے ان 2673لوگوں میں شامل تھے جنھیں وزرات گاؤ پالن کے تحت ہفتہ کے روز منعقدہ کنونشن میں شرکت کے لئے مدعو کیاگیاتھا۔ گاؤ پالن منسٹر پرمود جین بھیا نے کہاکہ اس تقریب کا مقصدگاؤ شیلٹرس کے نمائندوں او رحکومت کے درمیان میں با ت چیت او رملاقات کے علاوہ ربط قائم کرنا ہے۔

بھیا نے کہاکہ’’ گائے کے متعلق حکومت کی پالیسیو ں کی تیاریوں کے لئے شرکت کرنے والوں کی جانب سے پیش کردہ تمام تجاویز کی ہم جانچ کریں گے‘ جو گائے شیلٹرس کے فروغ او رآوارہ گائیوں کی دیکھ بھال کے اقدامات میں مددگار ثابت ہوگا‘‘۔

انہوں نے مزیدکہاکہ وہ اپنے کھانے کا ایک حصہ روز گائیو ں کے لئے محفوظ کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ انہو ں نے اپنے گھر والوں کا گائے سیو سے وابستگی کے متعلق بھی بتایا ہے۔

بھگوا رنگ زیب تک کئے سادھوؤں کے لئے لوگ کہتے ہیں وہ نظریاتی طور پر بی جے پی کے ساتھ جڑے ہیں ‘ ان کا کہنا ہے کہ حکومت سے ملنے والی موجودہ مدد کافی نہیں ہے۔

گاؤ پالن ڈائرکٹوریٹ فی الحال دوسال سے کم عمر کی گائے کے سولہ روپئے فی دن اور 32روپئے معمرگائے کو سال میں180روز دے رہا ہے۔

کنونشن میں حصہ لینے والے ایک اور شخص رام سنگھ نے کہاکہ ’’ حکومت کی جانب سے موجودہ مدد کافی نہیں ہے۔

ہمیں لیبر کے لئے مزید پیسے کی ضرورت ہے او رزیادہ گائے شیلٹرس فنڈز کے لئے جدوجہد کررہے ہیں۔منریگا کے تحت اگر اس کو گائے شیلٹرس سے جوڑا جائے گاتو یہ لیبر کے لئے کام کریگا۔ یہ شیلٹر او رمیویشیوں دونوں کے لئے مددگار ثابت ہوگا‘‘