کانگریس کے حکمت عملی ماہر سنیل آج سائبر کرائم پولیس کے روبرو پیش ہوں گے

   


حیدرآباد۔/8جنوری، ( سیاست نیوز) کانگریس پارٹی کی سیاسی حکمت عملی کے ماہر کے سنیل سائبر کرائم پولیس کی تحقیقات میں کل حاضر ہوں گے۔ سوشیل میڈیا پر چیف منسٹر کے سی آر اور بی آر ایس کے خلاف پوسٹ کے الزام کے تحت سائبر کرائم پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے سنیل کو حاضری کی نوٹس دی ہے۔ کل پیر کے دن ہائی کورٹ کی ہدایت کے مطابق سنیل تحقیقاتی عہدیداروں کے روبرو پیش ہوں گے۔ واضح رہے کہ پولیس نے کانگریس کے وار روم پر دھاوا کرتے ہوئے سنیل کے تین کارکنوں کو حراست میں لے لیا تھا بعد میں تحقیقاتی افسر کے روبرو پیش ہونے کیلئے نوٹس دی گئی جسے انہوں نے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ ہائی کورٹ نے پولیس کی نوٹس پر حکم التواء سے انکار کرتے ہوئے سنیل کو 9 جنوری کو تحقیقاتی عہدیداروں کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت دی۔ر