کانگریس کے لیے بڑی خبر: راجستھان میں بی ایس پی کے 6اراکین اسمبلی کانگریس میں ہوئے شامل

,

   

پارٹیوں کا رد و بدل ہندوستان میں کچھ نیا نہیں ہے، لوگ پارٹی کے بدلنے کے ساتھ ساتھ اپنا ضمیر اور ایمان تک بدل دیتے ہیں۔ اور ہندوستان میں پارٹیوں رد وبدل ائے دن دیکھنے کو ملتا ہے۔ لوگ وقتی خوشی کےلیے اپنے برسوں کا بھروسا توڑ دیتے ہیں۔

راجستھان کی سیاست میں کچھ ایسا ہی ہوا ہے، بھوجن سماج وادی پارٹی کے چھ اراکین اسمبلی نے اپنی پارٹی کو خیر اباد کرکے کانگریس میں شمولیت اختیار کی ہے۔ یہ بات بی ایس پی سربراہ کےلیے بہت پریشان کردینے والی ہے۔

واضح رہے کہ انکے پارٹی بدلنے کی باتیں کافی وقت سے چل رہی تھی، کہ بی ایس پی کے ارکان کانگریس کا دامن تھامنا چاہتے ہیں، بالاخر منگل کی صبح سبھی چھ اراکین نے باضابطہ طور پر شمولیت اختیار کر لی ہے۔