کانیکا کے بعد بالی ووڈ اسٹار کی یہ بیٹی کرونا وائرس کی زد میں‘ فیملی قرنطین میں

,

   

ممبئی۔ ایک ایسے وقت میں جب سارا ملک کرونا وائرس سے جنگ لڑرہا ہے۔ بالی ووڈ گلوکار کانیکا کے بعدایک اور بڑی نیوز سامنے ائی ہے۔

بالی ووڈ کے مشہور پروڈیوسرکریم مورانی کی بیٹی شاجا مورانی کرونا وائرس کی شکار ہوئی ہیں۔ جو جانکاری ملی ہے اس کے مطابق جانچ میں انہیں کرونا مثبت پایاگیا ہے او رفی الحال شاجا ساری فیملی کے ساتھ ناناوتی اسپتال میں قرنطین میں ہے۔

اگر اس نیوز کا انکشاف ہوتا ہے تو پھر ساری فیملی کا کرونا ٹسٹ بہت جلد کرایاجائے گا۔رپورٹ کے مطابق کریم مورانی کو حال میں ہی مثبت پایاگیاتھا۔ حال ہی میں انہوں نے کہاتھاکہ ”شاجا کی جانچ مثبت پائی گئی ہے مگر اس کے پاس کوئی اثرات نمودار نہیں ہوئے تھے“۔

شاجا نے ”الویس کبھی کبھی“ اور”ہیاپی نیو ائیر“ جیسی فلموں میں اسٹنٹ ڈائرکٹر کے خدمات انجام دئے تھے۔

شاجا سے قبل کانیکا بھی کرونا وائرس کا شکار ہوئی تھیں جس کی طبعیت میں اب بہتری کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔

طویل مدت تک لکھنو کے پی جی ائی سے منسلک رہی ہیں۔ چوتھی مرتبہ کانیکا کی رپورٹ مثبت پائی گئی تھی مگر پانچویں رپورٹ میں انہیں سی او وی ائی ڈی 19منفی پایاگیاتھا۔

بالی ووڈ کے ستارے شاجا کی جانچ مثبت پائی جانے کے بعد حیرت زدہ ہے۔ کرونا وائر س کے معاملات ہندوستان میں تیزی کے ساتھ بڑھ رہے ہیں