چندی گڑھ ۔ پنجاب کے ضلع جالندھر میں بین الاقوامی سطح کے کبڈی کھلاڑی سندیپ سنگھ ننگل امبیان کو کبڈی ٹورنمنٹ کے دوران گولی مارکر ہلاک کردیا گیا۔کبڈی کھلاڑی سندیپ سنگھ کی عمر 40 برس تھی، گولی لگنے کے بعد کھلاڑی کو فوری طور پر دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔ رپورٹس کے مطابق جب سندیپ ٹورنمنٹ کے مقام سے باہرآیا تو چار افراد نے اس پرگولیاں چلا دیں۔ پولیس کو شبہ ہے کہ کبڈی کھلاڑی کو آٹھ سے دس گولیاں ماری گئی تھیں۔جالندھر کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) لکھویندر سنگھ کے مطابق کبڈی کھلاڑی کا تعلق شاہکوٹ کے گاؤں ننگل امبیان سے ہے لیکن وہ انگلینڈ میں آباد اور برطانوی شہری ہے۔