کبھی عید کبھی دیوالی کی شونگ جلد شروع ہوگی

   

ممبئی ۔سلمان خان کی قطار میں بہت سی فلمیں اور پروجیکٹس ہیں۔ ان میں ٹائیگر 3 ، کبھی عیدکبھی دیوالی جیسی بڑی بجٹ والی فلمیں شامل ہیں۔ حال ہی میں سلمان کی فلم رادھے ریلیز ہوئی جسے شائقین کی جانب سے معقول جواب نہیں ملا۔ رادھے کے ناکام ہونے کی وجہ سے سلمان اپنی 300 کروڑ کی اگلی فلم کبھی عیدکبھی دیوالی کو عارضی طور پر روکنے کے موڈ میں ہیں۔ خبر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سلمان خان رادھے کے ناکام ہونے کی وجہ سے بہت پریشان ہیں اور وہ فلم بند کرنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔خبر آنے کے بعد ، بھائی جان کے مداحوں کا موڈ خراب ہو گیا اور فلم کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بہت سی باتیں ہونے لگیں۔ اب فلم کے پروڈیوسروں نے بھی اس سب پر اپنا رد عمل دیا ہے۔ فلم کے پروڈکشن ہاؤس ناڈیاڈوالا موویز نے ٹویٹ کیا ہے اورکبھی عید کبھی دیوالی کے بند ہونے کی خبرکو بکواس قراردیا ہے۔ پروڈکشن ہاؤس کے ہینڈل پر لکھا تھا ہم ایسی بے ہودہ خبروںکو مسترد کرتے ہیں۔ فلم کے سیٹ بن چکے ہیں اورگانے بھی ریکارڈ ہوچکے ہیں۔ فلم کی شوٹنگ دو ماہ کے اندر شروع ہوگی۔ اگر ہم اس آنے والی فلم کے بارے میں بات کریں تو اس فلم کی شوٹنگ نومبر سے شروع ہوگی اور اس کی ہدایتکاری فرہاد سمجی کریں گے۔ پوجا ہیگڈے اس فلم میں سلمان خان کے مقابل نظر آئیںگی۔ فلم کے منسوخ یا ملتوی ہونے کی اطلاعات صرف افواہیں ہیں۔ اس کے علاوہ سلمان خان کی فلم فائنل بھی جلد ریلیز ہونے والی ہے۔ فلم میں ان کے مقابل آیوش شرما نظرآئیں گے۔ اس وقت سلمان خان ترکی میں اپنی اگلی فلم ٹائیگر3کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ٹائیگر 3 میں سلمان خان کے ساتھ مرکزی کرداروں میں کٹرینہ کیف اور عمران ہاشمی بھی موجود ہیں۔