کبھی مت بھولو، ہر اندھیری رات کے بات صبح ہے:طیب اردگان

   

ترکی کے سربراہ رجب طیب اردگان کی تقریر کے چند اقتباسات پیش خدمت ہے۔

کبھی مت بھولو، ہر اندھیری رات کے بات صبح ہے، ہر خزاں کے بعد بہار ہے، یہاں ایک عظیم قدرت غم کو خوشی اور تاریکی کو روشنی میں بدل دیتی ہے۔ وہ قوت جس نے یوسف کو جیل سے نکالا اور مصر کا بادشاہ بنایا، وہ قوت جس نے موسی کی فرعون کے محل میں پرورش کی اور پھر وہاں کا حاکم بنا دیا۔ وہ قوت جو ظالموں اور سرکشوں کو ذلیل کرتی ہے، وہ قوت جو مظلوموں کے آہوں کا جواب اور صبر کرنے والوں کو کامیابی دیتی ہے۔

اللہ سے ہی مدد مانگو، اس کے ساتھی بن جاؤ، راستہ یہی ہے، اس کے علاوہ غلبہ کا کوئی راستہ میں نہیں جانتا۔

وہ جو آخری نبی تھے، وہ جنہوں نے شب معراج میں تمام انبیاء کی نماز میں امامت فرمائی، وہ جو انسانیت کے رہبر و رہنما تھے انہیں اور انکے ساتھیوں کو بھوکا رکھا گیا، ان پر ظلم کیا گیا، ان پر تشدد کیا گیا، انکی تحقیر کی گئی، ہجرت پر مجبور کیا گیا، معاشرتی بائیکاٹ کیا گیا، معاملہ برداشت سے باہر ہوا، انہیں مکہ چھوڑنے پر مجبور کیا گیا،مکہ جو انہیں محبوب تھا، انہیں اپنے گھر اور شہر چھوڑنے پر مجبور کیا گیا، انہوں نے اپنے باوفا دوست حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے ساتھ غار ثور میں پناہ لی۔

نبیﷺ نے انکے چہرے پر پریشانی کے آثار دیکھے،تو اپ کی زبان پر وحی الہی کے الفاظ جاری ہوگئے، لا تحزن ان اللہ معنا، غم نہ کرو اللہ ہمارے ساتھ ہے، خوف نہ کہاؤ، کمزور نہ پڑو ، غمزدہ نہ ہو، پریشان نہ ہو، مایوس نہ ہو اللہ ہمارے ساتھ ہے۔