کبھی کبھی خوابوں کی تعبیر طویل وقفہ لیتی ہے: اڈوانی

,

   

٭ بی جے پی لیڈر ایل کے اڈوانی نے کہا کہ کبھی کبھی اہم ترین خوابوں کی تعبیر حاصل ہونے میں طویل وقفہ کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔ مگر آخر کار ہم پر یہ حقیقت آشکار ہوجاتی ہے کہ انتظار کا لمحہ بیش قیمت ہوجاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسی طرح کا میرا ایک خواب جو میری دلی تمنا تھی، پوری ہوئی۔ جیسا کہ وزیراعظم نریندر مودی رام مندر کی تعمیر کیلئے ایودھیا میں سنگ بنیاد رکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن تمام ہندوستانیوں کیلئے ایک جذباتی لمحہ ہے۔