کتور میں نعش برآمد ، قتل کرنے کے بعد وینچر میں پھینک دیا گیا

   

حیدرآباد ۔ 20 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : سائبر آباد کے کتور میں پولیس نے ایک نوجوان کی نعش کو برآمد کرلیا جس کا قتل کرنے کے بعد ایک وینچر میں نعش کو پھینک دیا گیا ۔ کتور پولیس نے اس نعش کی شناخت 20 سالہ راج کپل سہا کی حیثیت سے کرلی ہے جو بہار کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ راج کپل سہا تماپور علاقہ میں رہتا تھا جو گذشتہ دو دنوں سے لاپتہ تھا اور اس کی گمشدگی کی شکایت بھی درج کروائی گئی تھی ۔ کتور پولیس ذرائع کے مطابق راج کپل سہا تماپور میں ایک لیبر کنٹراکٹر کے یہاں مزدوری کا کام کرتا تھا جو ایک کنسٹرکشن کمپنی میں مزدوری کررہا تھا ۔ 18 جولائی کے دن راج کپل سہا اچانک لاپتہ ہوگیا جس کو کافی تلاش کرنے کے بعد گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی گئی تھی اور پولیس نے تلاشی دوران ایک وینچر سے اس کی نعش کو برآمد کرلیا ۔ کتور پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔۔ ع