کتہ کنٹہ علاقہ میں تالاب کا پانیداخل ، 200 افراد کو بچالیا گیا

   

حیدرآباد /21 جولائی ( سیاست نیوز ) دنڈیگل پولیس نے بلدی حکام کے ساتھ کئے گئے راحت کاری آپریشن میں 200 افراد کو بچالیا اور انہیں راحت کاری سنٹر منتقل کیا۔ دنڈیگل میونسپل حدود کے کتہ کنٹہ علاقہ میں ملم پیٹ پیٹ تالاب کا پانی داخل ہوگیا ۔ پولیس نے اطلاع کے بعد راحت کاری ٹیموں اور میونسپل عہدیداروں کی مدد سے کشتیوں کا سہارا لیا اور علاقہ میں پھنسے ہوئے شہریوں کو علاقہ سے باہر نکالا اور انہیں مقامی اسکول میں منتقل کردیا ۔ اس علاقہ میں تقریباً 50 سے زائد مکانات میں 200 افراد پانی کے سبب پھنسے ہوئے تھے اور مکانات میں پانی داخل ہوگیا تھا ۔ اطلاع کے بعد مقامی تحصیلدار پدما ہریداور کونسلر سندھیہ ہیمنت راؤ نے پولیس کی مدد سے عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ اس موقع پر کمشنر دنڈیگل میونسپلٹی ستیہ نارائنا ، انسپکٹر دنڈیگل پولیس راما کرشنا اور دیگر موجود تھے ۔ ع