کجریوال دہلی کو ’جھیلوں کا شہر‘ بنا رہے ہیں:جین

   

نئی دہلی۔ دہلی کے پانی کے وزیر ستیندر جین نے کہا کہ کجریوال حکومت دارالحکومت کو ’جھیلوں کا شہر‘ بنانے کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کر رہی ہے اور اس پروجیکٹ کے تحت حکومت کے پہلے مرحلے میں 250 آبی ذخائر اور 23 جھیلوں کو زندہ کیا جا رہا ہے ۔ جین نے آج سیکٹر 25 میں واقع روہنی جھیل کا دورہ کیا اور عہدیداروں کو مختلف پہلوؤں پر تجاویز دیں۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ توقعات کے مطابق جھیل کو تبدیل کریں اور معیاری کام کو بروقت مکمل کریں۔ اس کے علاوہ انہیں ماحولیاتی نظام کو برقرار رکھنے اور زیادہ سے زیادہ لاگت موثر طریقوں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ انڈرگراؤنڈ واٹر ریسر چ کرنے کے لیے پراجیکٹ تیار کرنے کے لیے کہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دہلی کو جھیلوں کا شہر بنانے کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا جائے گا ۔