کجریوال نے ٹیکس فری مانگ پر کہا’فلم کار سے کہیں ’دی کشمیرفائیلس‘ کو یوٹیوب پر ڈال دیں

,

   

دہلی چیف منسٹر نے کہاکہ وویک اگنی ہوتری نے کشمیری پنڈتوں کے نام پر کروڑ ہا کی کمائی کی ہے
نئی دہلی۔ دہلی چیف منسٹر اروندر کجریوال نے جمعرات کے روز کہاکہ اگر ’دی کشمیر فائیلس‘ دیکھنے کو بے تاب ہیں تو ڈائرکٹر وویک اگنتی ہوتری انہیں کہنا چاہئے کہ وہ فلم کو یوٹیوب پر ڈال دیں۔

اسمبلی کے جاریہ سیشن میں جمعرات کے دوران کجریوال نے ’دی کشمیر فائیلس‘ کو ٹیکس فری بنانے کی مانگ پر ردعمل پیش کرتے کجریوال نے استفسار کیاکہ”اس فلم کو ٹیکس فری بنانے کا سوال ہی کہاں ہے“۔

دہلی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران درالحکومت میں فلم ’دی کشمیر فائیلس‘ کو ٹیکس فری بنانے کی بی جے پی قائدین کی جانب سے مانگ کے ایک روز بعد کجریوال کایہ بیان سامنے آیاہے۔کجریوال نے کہاکہ اگر فلم کار وویک اگنی ہوتری چاہتے ہیں ہر کوئی اس فلم کو دیکھے کو تو انہیں چاہئے کہ اس کو یوٹیوب پر ریلیز کردی تاکہ ہر کوئی اسکو دیکھ سکے۔

1

بی جے پی قائدین کی جانب سے دہلی میں فلم کوٹیکس فری بنانے کی مانگ پر طنز کرتے ہوئے کجریوال نے یہ کہاکہ”وہ (اگنی ہوتری) نے کشمیر پنڈتوں کے نام پر کروڑ ہا کما رہے ہیں اور آپ دیواروں پر پوسٹرس لگاتے پھر رہے ہو“۔

کجریوال نے مزیدکہاکہ چند سال قبل ایک فلم ’بنٹی اورببلی‘ ریلیز ہوئی تھی جس میں بعض کرداروں کو اپنے مطالبات کی یکسوئی میں نعرے لگاتے ہوئے دیکھا گیاتھا‘ مگر جب ان کے مطالبات پوچھے گئے تو اس پر وہ حیرت زدہ ہوگئے تھے“ اورمزیدکہاکہ بعض لوگ چہارشنبہ کے روز ایل جی کی تقریر کے دوران نعرے لگارہے تھے‘ بع ض نے مانگ کی ”دی کشمیر فائیلس‘‘ کو ٹیکس فری کرواور کچھ دیگر شراب کی دوکانیں بند کروں کے نعرے لگارہے تھے۔

کسی کا نام لئے بغیر چیف منسٹر نے کہاکہ یہ وہی کہتے ہیں جو اوپر سے انہیں حکم دیاجاتا ہے۔ ایوان میں کجریوالنے کہاکہ ”اس ایوان کے اندر انہوں نے زراعی قوانین کی ستائش کی اور اس کوہٹانے کے بعد اس کی بھی ستائش کی تھی۔

پھر انہوں نے شراب کی دوکانوں کے خلاف احتجاج کیااور اب وہ ’دی کشمیر فائیلس‘ کے ساتھ ائے ہیں۔ میں صرف آپ سے ایک ہی گذارش کرتاہوں ملک کے متعلق سونچیں“