کجریوال کے خلاف تبصرہ پر کمار وشواس پرمقدمہ درج

   

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کے سابق رہنما کمار وشواس کے خلاف پنجاب میں دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال کے خلاف تبصرے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب پولیس نے کمار وشواس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔صبح کمار وشواس کے گھر پہنچے تھے۔واضح رہے کہ پنجاب میں اسمبلی انتخابات کے دوران انہوں نے کجریوال کے بارے میں بیان دیا تھا اور ان پر خالصتانی تنظیموں کے ساتھ تعلقات کا الزام لگایا تھا۔ چہارشنبہ کو پنجاب پولیس وشواس کی رہائش گاہ پہنچی، ساتھ میںانسپکٹر سمت مورے تھے، انہوں نے وشواس کو تفتیش میں شامل ہونے کا نوٹس جاری کیا۔ پنجاب پولیس نے کمار وشواس کے خلاف کئی الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔الزام ہے کہ کمار وشواس نے انتخابات کے دوران ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ کجریوال آزاد خالصتان کے وزیر اعظم بننا چاہتے ہیں۔ سابق لیڈر کے خلاف پنجاب کے ضلع روپڑ کے صدر پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق وشواس کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 153,505,323,341, 506,120B کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔