حیدرآباد14۔ڈسمبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کراچی بیکری گودام میں سلینڈر پھٹنے سے 15 افراد کے زخمی ہونے کے واقعہ پر دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ زخمیوں کا موثر علاج کیا جائے اور ہاسپٹل کو ضروری ہدایت دی جائے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ زخمیوں میں زیادہ تر کا تعلق یو پی سے ہے۔ 8 زخمیوں کو کنچن باغ ڈی آر ڈی او ہاسپٹل منتقل کیاگیا۔ ریونت ریڈی نے سکریٹری میڈیکل اینڈ ہیلت کو ہدایت دی کہ زخمیوں کے موثر علاج کی نگرانی کریں ۔ انہوں نے زخمیوں کی عاجلانہ صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔محکمہ صحت کے حکام نے ہاسپٹل پہنچ کر معلومات حاصل کی۔ ر