کراچی میں بارش کے دوران حادثوں میں 15 افرادکی موت

   

اسلام آباد۔پاکستان کے شہر کراچی میں گزشتہ دو دنوں میں بارش کے دوران مختلف حادثات میں کم از کم 15 افراد کی موت اور کئی دیگر زخمی ہوگئے۔ مقامی میڈیا نے کہا کہ زیادہ تر حادثے سڑکوں پر بارش کے پانی میں بجلی کے تار گرنے کے سبب پیش آئے۔ بجلی کے علاوہ مکان اور دیواروں کے گرنے سے اموات ہوئیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بارش اور تیز ہواؤں سے درخت اور لوہے کی بیانر گرنے سے کافی لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔