کراچی میں بس حادثہ کا شکار، 15 افراد ہلاک

   

کراچی : پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ایک تیز رفتار مسافر بس کے الٹ جانے سے 15 افراد بشمول 5 خواتین اور 3 بچے ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر 10 مسافر شدید طور پر زخمی ہوئے۔ یہ حادثہ کوئٹہ۔ کراچی شاہراہ پر پیش آیا۔ پنجگور سے بس کراچی جارہی تھی۔ راستے میں ڈرائیور بس پر کنٹرول کھوبیٹھا۔ پولیس اس بات کی تحقیقات کررہی ہے کہ آیا حادثہ کے وقت بس اپنی مقررہ رفتار سے زیادہ تیز چل رہی تھی۔