کراچی میں تیسرے روز بھی بارش، 6 ہلاک

,

   

اسلام آباد : کراچی پاکستان میں مسلسل تیسرے روز بھی مون سون کی چوتھی بارش ہوئی اور کراچی میں مختلف واقعات میں بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسیکیو ذرائع اور انتظامیہ کے مطابق دو بچے سمیت ایک ادھیڑ عمر شخص کرنٹ لگنے اور ایک لڑکا ندی میں ڈوب کر جاں بحق ہوا جبکہ دو افراد چھت گرنے سے زندگی کی بازی ہار گئے۔ گزشتہ ماہ کے آخر میں ہونے والی بارش کے باعث شہر کے بیشتر علاقے نالوں کی صفائی نہ ہونے اور نالے بپھرنے کی وجہ سے زیرآب آگئی جس کے باعث لوگوں کیلئے باران رحمت، زحمت میں تبدیل ہوگئی۔ جس کے بعد وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کراچی کے تمام بڑے نالوں کی صفائی کا آغاز 4 اگست سے کردیا تھا۔