کراچی میں فائرنگ ،2 سرکاری افسرہلاک

   

کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے سوک سنٹر میں کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کے دفتر میں فائرنگ کے نتیجے میں دو اسسٹنٹ ڈائریکٹرز جاں بحق اور ایک سپرنٹنڈنٹ زخمی ہوگیا۔نیوٹاؤن تھانے کے ایس ایچ او صفدر بروہی نے کہا کہ مہلوک افسران اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے ڈی اے 54 سالہ محمد وسیم عثمانی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے ڈی اے 53 سالہ وسیم رضا ہیں۔ایس ایچ او نیوٹاؤن نے کہا کہ فائرنگ کے واقعے میں سپرنٹنڈنٹ کے ڈی اے 54 سالہ حفیظ زخمی ہوا اور انہیں اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام افسران ایک کمرے میں بیٹھے تھے ۔جھگڑے کی اصل وجوہات زخمی افسر کے بیان کے بعد واضح ہوجائے گی۔