کراچی۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان یہاں کراچی میں منعقدہ دوسرا ٹسٹ سنسنی خیز آخری لمحات کے باوجود بغیر کسی نتیجہ کے ڈرا ہوگیا۔506 رنز کے تعاقب میں پاکستان نے 443/7 رنز بنائے جبکہ مہمان ٹیم کو آخری تین اوورس میں تین وکٹیں درکار تھیں جس کی بدولت وہ ایک یادگار کامیابی حاصل کر سکتی تھی لیکن ایک سرے سے محمد رضوان نے ناقابل تسخیر 104 رنز بناکر پاکستان کو امکانی شکست سے محفوظ رکھا۔علاوہ ازیں کپتان بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کی تاہم وہ ڈبل سنچری بنانے سے محروم رہے جیسا کہ انہوں نے 196رنز اسکور کئے ۔بابر کو شاندار بیٹنگ پر مین آف دی میچ دیا گیا ۔یار دہے کہ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 556 اور دوسری اننگز میں 97 رنز کے بعد اپنی اننگز ڈیکلیر کردی تھی اور پاکستان کو پہلی اننگز میں 148 رنز پر آل آوٹ کرنے کے بعد فالو آن نہیں دیا۔