کراچی کے شاپنگ مال میںبھیانک آتشزدگی، 11 افراد ہلاک

   

کراچی : پاکستان کے شہر کراچی کے ایک شاپنگ مال میں آگ لگنے سے 11 افراد ہلاک ہو گئے۔ راشد منہاس روڈ پر آر جے مال میں آگ لگنے کا یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ انہوں نے 8 نعشوں کی شناخت کر لی ہے۔ اس حادثے میں 22 لوگوں کو بچا لیا گیا۔ عمارت کو چوتھی منزل تک صاف کر دیا گیا۔ پانچویں اور چھٹی منزل پر پھنسے افراد کو نکالا جا رہا ہے۔ فائر ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ انہیں صبح 6.30 بجے حادثے کی اطلاع ملی۔ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔