حیدرآباد۔/30 مارچ، ( سیاست نیوز)تلنگانہ آر ٹی سی کے صدرنشین باجی ریڈی گوردھن نے وضاحت کی ہے کہ آر ٹی سی میں سیس کے اضافہ سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیس میں اضافہ کو آر ٹی سی کرایوں میں اضافہ سے تعبیر کرنا غلط ہے۔ انہوں نے مستقبل میں آر ٹی سی کرایوں میں مزید اضافہ کا اشارہ دیا ہے۔ گوردھن نے کہا کہ ٹول پلازہ کی رقومات آر ٹی سی کی جانب سے ادا کی جارہی ہیں۔ آر ٹی سی کو 70 تا 100 کروڑ روپئے کا نقصان ہورہا ہے۔ آر ٹی سی کو خسارہ سے بچانے کیلئے کرایوں میں اضافہ ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیس میں اضافہ کے باوجود روزانہ 6 کروڑ کا نقصان ہورہا ہے۔ ر