کرسمس تقریب میں اعزاز کی پیشکشی کیلئے اہل افراد سے درخواستیں مطلوب

   

پداپلی۔13/ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ریاست تلنگانہ کرسچن(مائناریٹیز ) فینانس کارپوریشن ، حیدرآباد کے احکامات کے مطابق کرسمس تقریب 2023 میں اعزاز کی پیش کشی کیلئے کرسچن طبقہ سے وابستہ افراد ،کے سربراہان ، کرسچن اداروں ، کمیونٹی رہنماؤں سے نامزدگی طلب کی جارہی ہے ۔نامزدگی کے ادخال کے لئے کرسچن طبقہ سے وابستہ افراد جنہوں نے کم از کم 10 سال سماجی بہبود ، طب ، تعلیم ، ادبی سرگرمیوں ،کھیل کود ، فنون لطیفہ جیسے شعبوں میں بہترین خدمات کا مظاہرہ کیا ہو اور تنظیمیں یا ادرے جو طب، تعلیم و سماجی خدمات مین کم از کم 30 سال خدمات انجام دی ہو اہل قرار دئے گئے ہیں۔ نامزدگی کے ادخال تاریخ 15 ڈسمبر 2023 ہے۔ نامزدگی فارم منیجنگ ڈائرکٹر، تلنگانہ اسٹیٹ کرسچن (مائناریٹیز) فائنانس کارپوریشن، حیدرآباد سے ذاتی طور پر یا ویب سائٹ www.tscmfc.in سے حاصل کیے جاسکتے ہیں ۔ پْر کردہ نامزدگی فارم 13 ڈسمبر سے 15 ڈسمبر 2023شام 5 بجے تک دفتر برائے ضلعی عہدیدارمحکمہ اقلیتی بہبود ، پداپلی میں داخل کریں۔ مزید جانکاری کیلئے فون نمبرات 08728-222266 یا 040-23391067رابطہ کریں۔