کرسٹیانو رونالڈو کی وجہ سے کوکا کولا کواربوں ڈالر کا نقصان

   

بڈاپسٹ: دنیا بھر میں کمپنیاں اپنی مصنوعات کی تشہیر کے لیے نامور شخصیات کا انتخاب کرتی ہیں کیونکہ انہیں اندازہ ہوتا ہے کہ صارفین ان سلیبریٹیز کی وجہ سے ان کی پراڈکٹ کی طرف مائل ہوں گیلیکن اگر یہی سلیبریٹیزکسی پراڈکٹ کے خلاف کوئی پیغام دے دیں تو یہ اس کمپنی کے لیے مالی طور پر ایک بڑا دھکا بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ایسا ہی کچھ دنیا کی مقبول سافٹ ڈرنک کمپنی کوکا کولا کے ساتھ ہوا جب پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹ بالرکرسٹیانو رونالڈو نے ہنگری کے خلاف مقابلے سے قبل پریس کانفرنس کے دوران میز پر رکھی کوکا کولا کی دو بوتلیں ہٹا دیں۔ 36 سالہ کرسٹیانو رونالڈو نے پریس کانفرنس کے دوران اپنے سامنے میز پر رکھی کوکا کولا کی دو بوتلیں ہٹاکر ایک طرف رکھ دیں اور پانی کی بوتل اٹھاکر پرتگالی زبان میں کہا ایگوا۔۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ لوگوں کو کوکا کولا کے بجائے پانی پینے کی ترغیب دے رہے ہیں۔رونالڈو کے اس عمل کے بعد کوکا کولا کے شیئرز غیرمعمولی حد تک گرگئے اور سافٹ ڈرنک کی مارکیٹ ویلیو 242 ارب ڈالر سے 238 ارب ڈالر پر چلی گئی۔کوکا کولا کمپنی جو یورپی فٹبال چمپئن شپ کو اسپانسرکر رہی ہے، اس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہر کسی کو اپنے ذائقے اور ضرورت کے مطابق اپنے لئے مشروب کا انتخاب کرنے کا حق حاصل ہے۔یوروز کے ترجمان نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو پریس کانفرنس کے دوران پانی کے ساتھ ساتھ کوکا کولا اور کوکا کولا زیرو بھی پیش کی جاتی ہے۔سوشل میڈیا پر بھی رونالڈو کا یہ ویڈیو کلپ وائرل ہے اور صارفین کی بڑی تعداد ان کے اس عمل کو مثبت پیغام قرار دیتے ہوئے تعریف کررہیہے۔ رونالڈو فینزکے نام سے ٹوئٹر ہینڈل نے لکھا کہ کوکا کولا یوروز میں اپنی تشہیر کے لیے کافی رقم اداکرتا ہے۔رونالڈو نے بوتلیں دیکھتے ہوئے انہیں ایک طرف کردیا اور پانی کی بوتل اٹھاتے ہوئے لوگوں کو صحت مند مشروب پینے کی ترغیب دی۔