کرشنا پریا کا کورونا فنڈ میں 5 لاکھ کا عطیہ

   

حیدرآباد۔3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی بیڈ منٹن کھلاڑی کدوراولی سری کرشنا پریا نے کوویڈ 19 کے خلاف جنگ کے لئے چیف منسٹر کے امدادی فنڈ میں آج 5 لاکھ روپئے کا عطیہ دیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جب ان کی والدہ معاشرتی خدمات کی سرگرمیوں کے مشعل راہ ثابت ہوتی ہیں اور اس چھوٹے سے تعاون کو پورے کھیل برادران کے نام معنون کرتی ہیں اور وہ اس کے ذریعہ کھیل برادری کو کورونا وائرس کے خلاف تعاون کی ترغیب کیلئے استعمال کرنا کی خواہاں ہیں۔