کرمن گھاٹ میں خطرناک سڑک حادثہ، خاتون زخمی

   

حیدرآباد 21 جنوری (سیاست نیوز) سرور نگر کے علاقہ کرمن گھاٹ میں پیش آئے ایک بھیانک سڑک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار خاتون کو بچانے کی کوشش کے دوران کار اُلٹ گئی۔ اِس واقعہ نے کرمن گھاٹ، چمپاپیٹ علاقہ میں سنسنی پھیلادی۔ بتایا جاتا ہے کہ سرور نگر کی سمت سے آنے والی تیز رفتار کار ہنومان مندر کرمن گھاٹ پہونچنے پر وہاں سے گزرنے والی موٹر سائیکل سوار خاتون کو بچانے کی کوشش کی جس کے نتیجے کار ڈیوائیڈر سے ٹکراکر اُلٹ گئی۔ اِس حادثہ میں موٹر سائیکل سوار خاتون زخمی ہوگئی اور اُسے قریب میں واقع گلوبل ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ کار ڈرائیور بھی اِس واقعہ میں زخمی ہوگیا جبکہ کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ سرور نگر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔