کرناٹک۔ دائیں باز و کارکنوں نے جوڑے کو روکا پولیس کے حوالے کردیا

,

   

مذکورہ بین مذہبی جوڑا دھرما ستالا سے بھگوان منجوناتھ ایشوار کے درشن کے لئے اور وہاں پر رہائش کی تلاش میں جارہاتھا۔


منگلورو۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دکشانا کنڈا کے دھرماستالارہائش نہیں ملنے کے بعد سوبرامانیا کے لئے روانہ ہونے والے مختلف کمیونٹیوں سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے کو دائیں بازو گروپ کے کارکنوں نے سفر کے دوران روک لیاہے۔

مذکورہ جوڑا‘گڈ ک کے رہنے والے رفیق26سال اور اس کی 28سالہ گرل فرینڈ ہفتہ کے روز دھرما ستالا گئے تھے جہاں پر انہوں نے بھگوان منجو ناتھ ایشوار کے درشن اوروہاں پررہائش تلاش کرنے کی کوشش میں گئے تھے۔

تاہم لاج کے منیجر نے انہیں مختلف کمیونٹیوں سے تعلق کی بنیاد پر رہائش دینے سے انکار یا۔ اس کے باوجود بھی انہوں نے دیگر مقامات پرکوشش کی‘ انہیں کامیابی نہیں ملی اور وہ سوبرامنیا کی طرف بڑھ گئے۔

جانکاری ملنے پر دائیں بازو کے کارکنان جن کا تعلق ہندو تنظیموں سے ہے نے انہیں پتور تعلقہ میں کاپینا بگائیلو پر روک لیا اور اوپینان گاڈی پولیس کے حوالے کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑکی کے گھر والوں سے پولیس نے رابطہ کیا اور ان کے ساتھ لڑکی کو روانہ کردیا اس کے بعد رفیق کو بھی چھوڑدیاہے۔