کرناٹک اسمبلی انتخابات کے تاریخ کا الیکشن کمیشن نے کیااعلان

,

   

الیکشن کمیشن نے پہلی مرتبہ جسمانی معذورن اورسینئر شہریوں جس کی عمر80سال سے زیادہ ہے کے لئے پہلی مرتبہ گھر بیٹھے ووٹ ڈالنے کاانتظام کیاہے۔


نئی دہلی۔ الیکشن کمیشن نے چہارشنبہ کے روز اعلان کیاہے کہ کرناٹک میں قانون ساز اسمبلی کے جنرل الیکشن 10مئی کو کرائے جائیں گے اور نتائج کا اعلان 13مئی کو عمل میں ائے گا۔ قومی درالحکومت کے ویگان بھون کے پلینری میں الیکشن کمیشن نے ایک پریس کانفرنس کی تھی۔

کرناٹک جہاں پر 224سیٹیں ہیں جس میں سے فی الحال 119اسمبلی حلقوں پر برسراقتدار بی جے پی کا قبضہ ہے اور وہیں کانگریس 75اور اسکی ساتھی جے ڈی(ایس) کے پاس28سیٹیں ہیں۔الیکشن کمیشن نے پہلی مرتبہ جسمانی معذورن اورسینئر شہریوں جس کی عمر80سال سے زیادہ ہے کے لئے پہلی مرتبہ گھر بیٹھے ووٹ ڈالنے کاانتظام کیاہے۔

موجودہ 224ممبرس کی اسمبلی کی معیاد24مئی کو ختم ہورہی ہے۔ چیف منسٹر الیکشن کمشنر راجیوکمار کے مطابق کرناٹک میں جملہ رائے دہندے 5.2کروڑ ہے۔

انہوں نے جانکاری دی کہ 80سے زائد عمر کی جملہ تعداد 12.15لاکھ پر مشتمل ہے۔اس الیکشن میں 9.17لاکھ سے زائد تازہ رائے دہندے ہیں جو اس الیکشن میں حصہ لیں گے۔انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے ساتھ ہی راست میں انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہوگیاہے۔

انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے ساتھ ہی ریاست میں سیاسی پارہ بلندی پر پہنچ گیا ہے۔

برسراقتدار بی جے پی دوبارہ اقتدار حاصل کرنے کی جدوجہد کررہی ہے تو کانگریس اور جے ڈی ایس بدعنوانیوں‘ رشوت خوری کے الزامات کے تحت بی جے پی کو گھیرانے کی تیاری میں مصروف ہے۔