بنگلورو۔ کرناٹک کے سینئر بی جے پی لیڈر شنکرمورتی نے وزیراعظم نریندر مودی پر زوردیاہے کہ وہ اتوار کے روزاپنی92ویں سالگرہ نئے دہلی میں منانے والے پارٹی کے سینئر لیڈر ایل کے اڈوانی کو بھارت رتن ایوارڈ سے نوازیں۔مورتی نے سابق قانون ساز کونسل چیرمن اور منسٹر ”جیسا کے آپ جانتے ہیں اڈوانی نے 7دہوں سے عوامی زندگی گذاری ہے۔
ان کے خدمات‘ قربانی او رملک کے متعلق تعاون بذریعہ آر ایس ایس‘ بھارتنہ جن سنگھ اور مذکورہ بی جے پی ناقابل فراموش ہے“۔
حالانکہ یہ مکتوب انہوں نے کچھ دن قبل لکھا ہے مگر اتوارکے روز اڈوانی کے سالگرہ کے موقع پر اس کو جاری کیاہے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ ”صاف ستھری عوامی زندگی کا حامل ایل لیڈر جسکی صداقت بے مثال ہے اور ساتھ میں عالمی اور قوم امورپر انہیں مایہ ناز جانکاری حاصل ہے‘ اس طرح کی عوامی زندگی کی بہت کم مثال ملتی ہے“۔
اپنے اپیل کو ریاست کے سینکڑوں پارٹی کیڈر کی جانب سے قراردیتے ہوئے شنکر مورتی نے کہاکہ پانچ دہوں سے ان کے ساتھ رابطہ میں رہنے میری خوش قسمتی ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ ”اڈوا نی کی تقریروں کوکنڈا میں ترجمہ کرنے کا مجھے موقع ملاہے اورکئی سالوں تک میں ان کے ساتھ ملک بھر اور ریاست بھر میں دورہ بھی کیا ہے“