بنگلورو: کرناٹک راج بھون کو بم دھماکہ سے اڑانے کی دھمکی دی گئی۔ پیر کی رات تقریبا ساڑھے 11 بجے نامعلوم شخص نے پولیس کو فون کر کے اطلاع دی کہ راج بھون میں بم دھماکہ کیا جائے گا، جس کے ساتھ ہی پولیس نے فوری چوکسی اختیار کی۔بم ڈسپوزل اسکواڈ نے تلاشی لی ۔پولیس نے بھی راج بھون کے علاوہ آس پاس کے تمام علاقوں میں تلاشی لی۔ بعد ازاں یہ اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی۔