بنگلورو:سابق وزیر خارجہ اور کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ایس ایم کرشنا کی طبیعت خراب ہو گئی ہے اور انہیں شہر کے منی پال اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ اسپتال کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنما ایس ایم کرشنا کو سانس میں شدید انفیکشن ہے ، جس کی وجہ سے انہیں سانس لینے میں دشواری ہو رہی ہے ۔کرشنا کو ڈاکٹر ستیہ نارائن میسور اور سنیل کارنت کی نگرانی میں رکھا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ کرناٹک کے وزیر صحت ڈاکٹر کے سدھاکر بھی کرشنا کی صحت کی نگرانی کر رہے ہیں۔