کرناٹک میں تمام 5 ضمانتوں کو نافذ کرنے کا ریاستی کابینہ نے کیافیصلہ، جانیں کیا ہیں یہ پانچ اسکیمیں

,

   

بنگلورو: وزیر اعلی سدارامیا کابینہ نے پانچ ضمانتوں کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلی سدارامیا نے آج کہا، “ہم نے آج کابینہ کی میٹنگ کی، جس میں پانچ وعدوں پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام پانچ ضمانتوں کو رواں مالی سال میں لاگو کیا جائے گا۔” وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کرناٹک کانگریس کے صدر، اور اب نائب وزیر اعلیٰ، ڈی کے شیوکمار نے گارنٹی کارڈ پر دستخط کیے تھے اور تمام وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کا وعدہ کیا تھا اور اس بات کو یقینی بنایا تھا کہ یہ لوگوں تک پہنچ جائے سدارامیا نے کہا کہ انا بھاگیہ یوجنا کے تحت یکم جولائی سے بی پی ایل کنبوں، انتیودیا کارڈ ہولڈروں کو 10 کلو اناج مفت دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی گرہ جیوتی یوجنا کے تحت ہر گھر کو 200 یونٹ مفت بجلی دی جائے گی۔ خاندان کی خاتون سربراہ کو 2000 روپے ماہانہ امداد کی گریہ لکشمی یوجنا 15 اگست کو شروع کی جائے گی۔